آپریشن ردالفساد:بلوچستان میں ایک دہشت گرد ہلاک،12 مشتبہ افراد گرفتار

200

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری،بلوچستان میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ بلوچستان میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 12 مشتبہ افرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بلوچستان میں ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ بلوچستان کے علاقے اندور اور کیچ میں سرچ آپریشن کئے گئے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا جوان زخمی ہو گیا۔ پاکستان رینجرز پنجاب کا سرچ آپریشن اور 10 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ آپریشن ڈی جی خان،راجن پور،لاہور،راولپنڈی اور اٹک میں کئے گئے۔