پولیس نے پی ایس ایل فائنل میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنیوالے شخص کو گرفتار کرکے 500 روپے والے 4 ٹکٹ بھی بر آمد کرلیے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد کے مطابق پولیس نے مخبری کی بنا پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے گلبرگ سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹیں فروخت کرنیوالے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمر وقاص کے نام سے ہوئی جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آن لائن ٹکٹ خرید کررہا تھا۔ تاہم پولیس نے زیر حراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے متعلقہ تھانے منتقل کردیا۔