آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز سپنر نیتھن لیون بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں بہترین باؤلنگ کرنے والے غیرملکی باؤلر بن گئے۔
ناتھن لیون نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 50 رنز کے عوض 8 وکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے سابق جنوبی افریقن باؤلر لانس کلوزنر کا بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں بہترین باؤلنگ کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔
کلوزنر نے 1996 میں بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں 64 رنز دے کر 8 وکٹیں لی تھیں۔ سابق پاکستانی باؤلر سکندر بخت 69 رنز کے عوض 8 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، اس سے قبل کینگروز کی جانب سے بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں بہترین باؤلنگ کا اعزاز کریجزا کے پاس ہے جنہوں نے 2008 میں 215 رنز دے کر 8 وکٹیں لی تھیں۔