پی ایس ایل  فائنل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

128

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے میڈیا مینیجر کے مطابق جن غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، ان میں بنگلہ دیش کے انعام الحق، زمبابوے کے شون اروائن اور ایلٹن چیگمبورا جبکہ جنوبی افریقہ کے مورن وین ویک اور رایاد امرٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے اعزاز چیمہ کو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، مارلن سیموئلز ،کرس جارڈن سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہےپی ایس ایل 2017کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔