سیب کا سرکہ وزن کم کرنے میں معاون

380

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہا سیب کا سرکہ ذیابیطس (شوگر)کے علاج اور وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

امریکا میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کا کہنا ہے کہ اگر دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیے جائیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ خاتون پروفیسر کے مطابق نئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے استحالہ (میٹابولزم) کو تبدیل کرکے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم اس کے لیے مزید تجربات کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور جو لوگ ذیابیطس کے دہانے پر ہیں اگر وہ پاستہ اور پیزا کھائیں تو ان کے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جب کہ سیب کا سرکہ اس کیفیت کو قابو کرسکتا ہے جس کی وجہ ایسیٹک ایسڈ ہے۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکہ پینے سے قبل اس میں تھوڑا پانی ملاکر اس کی شدت کو کم کیا جائے تو معدے پر برے اثروت مرتب نہیں کرے گا اور مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔