پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ گلیڈیئیٹر اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پی ایس ایک کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستانی امپائرشوزب رضا اور سری لنکن امپائر رنمورے مارٹنز فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ احسن رضا ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دیں گے،فائنل کے چوتھے امپائر احمد شہاب اور میچ ریفری کی خدمات سری لنکا کے روشن مہانامہ سر انجام دیں گے۔