عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر لاہور ریلوے اسٹیشن پرایک شخص نے ‘‘جوتا ‘‘پھینک دیا جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربر اہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کس نے جوتا پھنکنے والا شخص کون ہے۔
تفصیلات کے مطابق وہ ہفتے کے روز راولپنڈی سے بذریعہ ٹر ین لاہور آمد کے موقعہ پر گوجرنوالہ اور لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں پر میڈ یا سے گفتگو کے بعد ان پر بابا لکھ پتی نے ان پرجوتا پھینک دیا جس کو بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیاجبکہ مذکورہ شخص نے کہا کہ اپنے لیڈر کے خلاف تنقید برداشت نہیں کر سکتا اس لیے جو تا پھنکا ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پوری قوم نے دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے مجھے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے قوم نے بلایا ہے اور میں اپنی جان ہیتھلی پر رکھ کر میچ دیکھنے کیلئے آیا ہوں مجھے نجم سیٹھی یا پی سی بی والوں نے کوئی دعوت نامہ نہیں دیا بلکہ پانچ سو روپے کے ٹکٹ پر میچ دیکھوں گا اور مجھے عام آدمی کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھنے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو پانامہ کے خلاف فیصلے کا بڑا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 40 سال بعد پیپلزپارٹی کی دعوت پر انکی آل پارٹیز کانفر نس میں گیا ہوں اورآصف زرداری کو کہہ دیا ہے وہ چوروں یا چوکیداروں میں سے کسی ایک کا ساتھ دیں ‘‘خلا’’میں لٹکنے کا کوئی فائدہ نہیں ہم فوجی عدالتوں میں توسیع کے حامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے مجھے پوچھا ہے میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور کیوں جارہا ہوں میں نے انکو بتایا کہ عوامی مسلم لیگ عام آدمی کی پارٹی ہے اور ہم عوام اور عام آدمی سے دور نہیں رہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروانا ایک درست فیصلہ ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ یہ بہت بڑ ارسک ہے اس لیے لاہوریوں کو بھی جاگتے رہنا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ عمران خان سپر سٹار ہے کر کٹ میچ دیکھنے کیلئے نہ آنا انکی اپنی مر ضی ہے مگر بہتر ہوتا عمران خان بھی فائنل میچ دیکھنے کیلئے آجاتے۔