یمن میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں القاعدہ کی مقامی شاخ کے دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی شہر اہوار کے نواحی علاقے میں کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ کی مقامی شاخ کے دو مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ایک اور ڈرون حملہ انتشار کے شکار شبوا صوبے کے مقام السعید میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے اجتماع پر کیا گیا لیکن حیران کْن انداز میں اس حملے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے۔
امریکی فوج کے صدر مقام پینٹاگون نے جمعے اور ہفتے کوشبوا، ابیان اور البدایا کے صوبے میں کیے گئے فضائی حملوں کی تصدیق کردی ہے۔ ان حملوں کے بارے میں پینٹاگون نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔