ہمیں یورپ میں ترک شہریوں سے ملنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا،ترک وزیر خارجہ

211

ترک حکومت نے کہا ہے کہ وہ صدر رجب طیب ایردوآن کے اختیارات میں اضافے کے ریفرنڈم کے لیے جرمنی اور ہالینڈ میں اپنے جلسے کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے اس طرح کے جلسوں پر پابندی کے حوالے سے جرمنی اور ہالینڈ کی حکومتوں کے رویوں کو غیر جمہوری قرار دیا ہے۔ ان کے بقول ترکی سولہ اپریل کو کرائے جانے والے ریفرنڈم میں یورپی ممالک میں آباد ترک شہریوں کو متحرک کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ جرمنی اور ہالینڈ میں ایسی کئی تقریبات منسوخ کر دی گئیں جن سے ترک سیاستدانوں کو خطاب کرنا تھا۔