عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید لاہور قذافی سٹیڈیم میں آتے ہی شائقین کے گھیرے میں پھنس گئےشائقین انکے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بناتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے راولپنڈی سے ٹرین میں سفر کرکے لاہور آئے تھے انہوں نے 500والی ٹکٹ خرید کر عوام کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ انہوں نے اپنے کچھ دوستوں کو تحفے میں آنے والی ٹکٹیں بھی دیں اور انہیں بھی میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیا اس موقعہ پر شائقین انکے ساتھ تصاویر اور سلفیاں بناتے رہے اور عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد بھی اس موقعہ پر انتہائی پر جوش اور خوش نظر آئے۔