اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

133

مغربی کنارہ کے علاقے راملہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

اسرائیلی ریڈیو پر فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان ان کو مطلوب تھا اس نے اسرئیلی فوجی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسے گرفتار کرنے راملہ میں اس کے گھر گئے اور جواب میں اس پر گولی چلائی گئی۔علاوہ ازیں پسپتال کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطین میں اکتوبر 2015 سے شروع تشدد کی نئی لہر میں اب تک 254 فلسطینی ،40 اسرائیلی،2 امریکی،ایک ایک سوڈانی،ایریٹرین اوراردنی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔