جاپان اور جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے پیر کی صبح 4 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے (آج) پیر کی صبح چار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جن میں سے تین تو جاپان کے خصوصی اقتصادی خطہ کی حدود میں گرے ہیں۔جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا کہ یہ تجربات شمالی کوریا کے اشتعال انگیز میزائل تجربہ کی سیریز میں تازہ ترین ہیں۔
دوسری طرف جنوبی کوریا کا بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے پیر چھے مارچ کو ایک نامعلوم میزائل فائر کیا ہے جو جاپان کے سمندر میں گرا ہے۔