آلودگی کے باعث ہر سال 17 لاکھ بچے ہلاک ہوجاتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

86

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ آلودگی کے باعث ہر سال 17 لاکھ بچے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

ادارے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ایک تہائی بچوں کی ہلاکتیں آلودہ ماحول کے باعث ہوتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال سے بچوں میں اسہال، ملیریا اور نمونیا جیسے مہلک امراض پیدا ہوسکتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ بچوں کو آلودگی سے بچایا جائے اوران کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔