کاروبارکے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49600 پوائنٹس کی حد سے گھٹ کر 49400 پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر بینکنگ ،کیمیکل ،ٹیلی کام ،توانائی ،اسٹیل اور گیس سیکٹرز میں سرمایہ کاری دیھی گئی جس کے باعث کاروبار کے دوران انڈیکس 49700 اور 49800 پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کرتا ہوا 49839 پوائنٹس پر جاپہنچا بعد ازاں مارکیٹ کے 50 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچتے ہی مارکیٹ تکینکی کریشن کا شکار ہوگئی اس دوران نہ صرف فروخت کا دباؤ رہا بلکہ سرمائے کا انخلاء بھی جاری رہا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس 49300 پوائنٹس کی حد تک گرگیا تھا۔
پیرکوکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 188.92 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 49623.81 پوائنٹس سے کم ہو کر 49434.89 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 83.76 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26848.26 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 33529.86 پوائنٹس سے گھٹ کر 33415.56 پوائنٹس پربندہوا۔
کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 35 ارب 30 کروڑ 8 لاکھ 94 ہزار 419 روپے کے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 98 کھرب 15 ارب 39 کروڑ 84 لاکھ 32 ہزار 503 روپے سے کم ہو کر 97 کھرب 80 ارب 9 کروڑ 75 لاکھ 38 ہزار 84 روپے رہ گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز 30 کروڑ 27 لاکھ 95 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 9 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ کو 39 کروڑ 20 لاکھ 29 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 9 ارب روپے تک محدودرہی تھی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روزمجموعی طوپر 395 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 257 میں کمی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔