امریکا میں خودکار نظام کے تحت چلنے والی منی بس کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست سان فرانسسکو میں بغیر ڈرائیورچلنے والی بارہ سیٹر منی بس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔اس منی بس کی مالیت اڑھائی لاکھ ڈالر جو کہ تقریبا پاکستانی روپے میں اڑھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔ حکام کے مطابق شروع میں یہ منی بس چھوٹے روٹس پر چلائی جائے گی لیکن اجازت ملنے کے بعد 2018 میں اسے عام سڑکوں پربھی لایا جاسکے گا۔