اڑی حملہ،بھارتی تحقیقاتی ادارے نے پاکستانی طلباء کو بے گناہ قرار دے دیا

186

بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے ) نے اپنی ہی فوج کو بے نقاب کردیا،پاکستانی طالبعلموں پر لگائے گئے بھارتی الزامات ایک بار پھر جھوٹے ثابت،بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دونوں طالبعلموں کو کلیئر قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ادارے (این آئی اے ) نے اپنی ہی فوج کو بے نقاب کردیا۔ پاکستانی طالبعلموں پر لگائے گئے بھارتی الزامات جھوٹ ثابت ہوئے۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دونوں طالبعلموں کو کلیئر قرار دیدیا جس کے بعد دونوں پاکستانی طالبعلم فیصل اعوان اوراحسن خورشید کورہا کردیا گیا۔ بھارتی فوج نے دونوں طالبعلموں پرسہولت کاری کا الزام لگایا تھا۔ اس سے قبل بھی شواہد نہ ملنے کے باعث بھارتی تفتیشی ایجنسی نے اڑی حملے کے گرفتار میٹرک کے طالبعلم فیصل اور احسن سے متعلق تفتیش بند کرکے شواہد نہ ملنے کا اعتراف کیا تھا۔

این آئی اے کے مطابق دونوں پاکستانی غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر کی حدود میں پہنچ گئے تھے۔فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید میٹرک کے طالبعلم ہیں اور ان کی عمر 16 سال ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیصل حسین اور احسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔ دونوں نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی۔