رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں سگریٹوں کی فروخت اور تیاری 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جبکہ زیرتبصرہ مدت کے دوران پاکستان میں سگریٹ ساز اداروں نے مجموعی طور پر 17 ارب 8 کروڑ 40 لاکھ سگریٹ تیار کیے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اس عرصہ میں 24 ارب 75 کروڑ سگریٹ فروخت ہوئے تھے۔ دسمبر کے دوران سگریٹوں کی تیاری میں زیادہ کمی دیکھی گئی۔رواں مالی سال دسمبر میں صرف 1 ارب 57 کروڑ سگریٹ تیار ہوئے جو پہلے سے 58 فیصد کم ہیں۔
سگریٹ کی فروخت کم ہونے کے باعث فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے باوجود حکومت کو اس مد میں مطلوبہ ریونیو نہیں مل رہا۔گزشتہ مالی سال ایف بی آر نے 90 ارب روپے وصول کیے جو بجٹ ٹارگٹ سے 7 ارب روپے کم ہیں۔