پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے ،اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 50 ہزار پوائنٹس کی سطح کی جانب گامزن ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 302.01 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 49452.71 پوائنٹس سے بڑھ کر 49754.72 پوائنٹس پر اسی طرح 115.38 پوائنٹس سے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26916.31 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 33371.14 پوائنٹس سے بڑھ کر 33594.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 64 ارب 99 کروڑ 21 لاکھ 76 ہزار 748 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 97 کھرب 62 ارب 36 کروڑ 86 لاکھ 67 ہزار 11 روپے سے بڑھ کر 98 کھرب27 ارب 36 کروڑ 8 لاکھ 43 ہزار 759 روپے ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز 24 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ منگل کے روز 23 کروڑ 70 لاکھ 57 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 11 ارب روپے تک محدود رہی تھی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزمجموعی طو پر 398 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 217 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 163 میں کمی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔