عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 8 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1197 ڈالر ہو گئی۔جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی،لاہور،ملتان اورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 50 روپے سے کم ہوکر 50 ہزارروپے پر آگئی۔