جگر کے کینسر سے محفوظ رہنے کے لیے پپیتا بہترین پھل

367

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہا پپیتا کھانے سے جگر کے زہریلے مادے نکلنے، جسم کی چربی کم کرنے کے ساتھ ساتھ جگر کے کینسر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین کی متعدد تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ پپیتے کے پتوں میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے جسم کو اینٹی آکسیڈینٹس ملنے کے ساتھ مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔اس میں پایا جانے والا انزائم، پاپائن،نظام انہضام کو مضبوط کرنے کے ساتھ گیس اور تیزابیت کو ختم کرتا ہے۔

پپیتے کے پتے کاجوس باقاعدگی سے پینے سے خون کے سفید خلیات میں اضافہ ہوتا ہے ، سرخ اورسفید خلیوں کے درمیان توازن پیدا ہوتا ہے جس کے باعث ڈینگی اورکینسر جیسے موذی مرض کسے بچا جا سکتا ہے۔پپیتے کے پتوں میں یہ قدرتی طاقت موجود ہے کہ ان کی وجہ سے جگر صاف ہوتا ہے اور صحت مند جگر ایک صحت مند انسان کی ضمانت ہے۔ یرقان اور جگر کے کینسر سے بچنے کے لئے پپیتے کے پتوں کا رس استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پپیتے میں پاپائن، چائمو پاپائن، پروٹیز اور ایمالیز موجود ہوتا ہے اور جب یہ جسم میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی وجہ سے پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس صحیح طریقے سے جسم میں شامل ہوپاتے ہیں جس سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔اس کے جوس کی وجہ سے معدے کی سوزش کم ہوتی ہے اور ساتھ ہی خوراک کے ہاضمے میں مدد ملتی ہے جس کی وجہ سے سینے کی جلن، ڈکار اور گیس سے نجات ملتی ہے۔