آرمی چیف کی پشاور زلمی کی پشاور زلمی سے ملاقات،پی ایس ایل جیتنے پر مبارکباد

145

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم پشاورزلمی سےملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل جیتنے پر مبارکباد دی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستا ن آمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے، پی ایس ایل کی انتظامیہ پاکستان میں کرکت کی واپسی پر تعریف کے قابل ہے ۔ کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے، تمام کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کریں۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف کی کرکٹ سے دلچسپی پر پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ کھلاڑی آرمی چیف کی کرکٹ کے بارے میں دلچسپی اور ریکارڑکی معلومات پر حیران رہ گئے ۔ کھلاڑیوں نے آرمی چیف کا کرکٹ کے بارے میں مشوروں پر شکریہ ادا کیا۔

 کھلاڑیوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان کے سپاہی ہیں ۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ قومی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ پاکستان میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ آرمی چیف نے پشاور زلمی کی ٹیم اور انتظامیہ کو میچ جتنے پر سرٹیفیکیٹس بھی د یئے۔