جنوبی کوریا میں مظاہرے،3 افراد ہلاک

159

جنوبی کوریا کی اعلی ترین آئینی عدالت کی طرف سے صدر پاک گن ہے کو اقتدار سے الگ کرنے کے فیصلے کے بعد شروع ہونے والوں مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق جنوبی کوریا کی اعلی ترین آئینی عدالت کی طرف سے صدر پاک گن ہے کو اقتدار سے الگ کرنے کے فیصلے کے بعد شروع ہونے والوں مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک افرادکی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والی جنوبی کوریا کی اس خاتون سیاستدان کو ان کے مواخذے کے تحت اقتدار سے الگ کرنے کا فیصلہ سنایا گیا، تاہم گزشتہ روز اس فیصلے کے بعد پاک گن ہے کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مظاہروں کے دوران ایک چوہتر سالہ شخص اچانک بے ہوش ہو گیا، جو آج ہفتے کو ایک ہسپتال میں انتقال کر گیا۔ لی نامی اس شخص کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔