کرکٹ آسٹریلیا نے انجرڈ مچل اسٹارک کی جگہ پیٹ کمنز کو بارڈر گواسکر سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مچل اسٹارک بنگلور ٹیسٹ میں پاؤں کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے، 23 سالہ کمنز کو ان کے متبادل کے طور پر بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ سیریز کے بقیہ دو میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوں گے، انہوں نے ابھی تک آسٹریلیا کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جس میں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 16 مارچ سے رانچی میں شروع ہوگا۔