مصری دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے سے فرعون مصر رمسیس ثانی کا دیوقامت مجسمہ دریافت ہوا ہے جسے آثار قدیمہ کے ماہرین ایک اہم دریافت قرار دے رہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق 8 میٹر بلند یہ مجسمہ مصر کے قدیم شہر اون یا ہیلی پوس میں رمسیس ثانی کے ٹیمپل کے قریب سے پانی کی لائن کی کھدائی کے دوران ملا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ 3 ہزار سال پہلے حکومت کرنے والے فرعون مصر رمسیس ثانی ہی کا ہے۔
واضح رہے کہ رمسیس ثانی نے 1213 قبل مسیح سے 1279 قبل مسیح تک مصر میں حکومت کی تھی۔