اسرائیلی پولیس نےفلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

131

اسرائیلی پولیس نے دو اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے 26 سالہ فلسطینی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ بیت المقدس شہر کے قدیم علاقے میں پیش آیا۔پولیس ترجمان لوبا سمیری نے بتایاکہ حملہ آور نے پیر کی صبح دو پولیس افسران پر حملہ کیا۔انھوں نے کہا کہ اس حملے کے دوران ایک اہلکار نے خود کو بچاتے ہوئے حملہ آور پر گولی چلا دی۔اس حملے میں دونوں پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق 26 سالہ فلسطینی حملہ آور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصہ کا رہائشی ہے۔ستمبر 2015 ء سے فلسطینوں کی طرف سے چاقوؤں یا تیز دھار آلات سے حملوں میں اب تک 41 اسرائیلی اور اس ملک کے دورے پر آئے دو امریکی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسی دوران اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں مں 238 فلسطینی بھی مارے گئے ہیں۔