آرمی چیف سے پسماندہ علاقوں کے طلباء کی ملاقات

199

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پسماندہ علاقوں کے کالجوں کے 40 طلباء نے ملاقات کی۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف یوتھ انکرجمنٹ پروگرام میں شامل پسماندہ علاقوں کے کالج کے طلباء نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہماری قومی ترجیحات ہیں ، قومی مقاصد کے حصول کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ نوجوان معیاری تعلیم کے حصول کے ذریعے قومی ترقی میں حصہ ڈالیں۔