محمد عرفان نے بیان ریکارڈ کروا دیا،بکی سے رابطے کا انکشاف

174

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں فاسٹ بولر محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروادیا جس میں انہوں نے بکی سے رابطے کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث فاسٹ بولر محمد عرفان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان میں رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ والدین کے انتقال کے باعث وہ پریشانی کا شکار تھے، اس لیے ٹیم منیجمنٹ اور اینٹی کرپشن حکام کو آفر سے آگاہ نہ کر سکے۔ بکی کو دو تین مرتبہ رابطہ کرنے پر جھاڑ بھی پلائی۔ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو۔

دوسری جانب فکسنگ سکینڈل کے ایک اور کردار شاہ زیب حسن منگل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونگے جبکہ پی سی بی کا تین رکنی ٹریبونل معطل کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف کیس کی سماعت اگلے ہفتے کرے گا۔