افغان دارالحکومت میں دھماکا،خاتون ہلاک،8افرادزخمی

188

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھما کے میں خاتون ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں دھماکہ اس وقت ہوا جب نجی کمپنی کے ملازمین کولیجانے والی بس شہر کے اندر سے گزر رہی تھی،دھماکے کے باعث بس میں موجود 8 افراد شدید زخمی ہوئے اور ایک عورت موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک پتہ نہیں لگ سکا کہ دھماکہ خود کش تھا یا ریموٹ کنٹرول تاہم دھماکے میں بس کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکہ بس کے قریب سڑک پر نصب بارودی مواد کے زریعے کیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔