اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی اپنا کیریئر ختم سمجھیں،شہریار خان

152

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے علاوہ کسی کو نوٹس دینے سے متعلق ٹربیونل فیصلہ کریگا، اگر کوئی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو سمجھیں اس کا کیریئرختم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بکیز نے فکسنک کے نئے طریقے نکال لئے ہیں۔ اب کھلاڑیوں کے رشتے داروں کی مدد سے فکسنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو سمجھیں اس کا کیئریئر ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل اور خالد لطیف کے خلاف ثبوت تھے اسلئے انہیں فوراً معطل کیا گیا۔شہریار خان نے کہا کہ بکیز نے اپنا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے،اب دوست اور رشتہ داروں کے ذریعے فکسنگ کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے کھلاڑی بکیز کے دھوکے میں آجاتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف نے شوکاز کا جواب دے دیا ہے۔ شرجیل خان اور خالف لطیف کا معاملہ زیر سماعت ہے۔ ٹریبونل کے فیصلے کو من وعن تسلیم کیا جائے گا۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ کوچ نے بتایا کہ فٹنس کے معیار میں 3 سے 4 لڑکے بارڈر پر ہیں۔ کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی کی فٹنس نہیں ہوگی وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا۔

شہریار خان نے کہا کہ بھارت سے سیریز کا کوئی امکان نہیں، اس کے خلاف کورٹ میں جائیں گے۔