وزیرِ داخلہ سے گورنرسندھ کی ملاقات

549

وزیرِ داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی۔

پیر کو ہونے والی  ملاقات میں صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے جاری اقدامات اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماں کا کراچی میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار پر اظہارِ اطمینان کیا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ آپریشن 2013میں وفاقی حکومت کی ہدایت پر شروع کیا گیا اور اب اسے منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔شہرِ قائد کا امن تمام سیاسی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں خود احتسابی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے نہ صرف جرائم پیشہ افراد کے لئے اپنے دروازے مستقل طور پر بند کر دیں بلکہ ایسے عناصر کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دیں۔

چوہدری نثار نے کہاکہ وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے جہاں آپکی قابلیت اور سیاسی شعور وپختگی سے سندھ کی انتظامی مشینری اور عوام مستفید ہوں گے وہاں سیاسی عمل بھی مزید پختہ ہوگا۔