برطانیہ کی پارلیمنٹ کی طرف سے بریگزٹ کی منظوری کے ساتھ ہی یورپی سٹاکس مارکیٹس اور پاؤنڈ سٹرلنگ نیچے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو پاونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1.2155 ڈالر پر آگئی جبکہ یورو کی شرح تبادلہ 0.1 گراوٹ کے ساتھ 1.0645 ڈالر رہی۔ پیر کو پاؤنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ میں یکدم اس وقت 0.36 فیصد تیزی آئی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نے 2018 یا 2019میں بریگزٹ پر ایک اور ریفرنڈم کرانے کی تجویزدی۔
یورپی سٹاکس مارکیٹس کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا تاہم لندن ایف ٹی ایس سی 100اورجرمنی کا ڈی ای ایکس 30 انڈیکس گراوٹ کا شکار ہو گئے جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس اپ رہا۔