عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سون اسستا ہوگیا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 5 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1203 ڈالر ہو گئی۔
جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہز 200 روپے سے کم ہوکر 50 ہزارروپے پر آگئی اسی طرح 171 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 857 روپے پرہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 720 روپے پربرقراررہی ۔