حجاب کرنے والی طالبات کو مراعات دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ترجمان حکومت پنجاب

712

حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ حجاب کے حوالے سے نہ تو حکومت کی کوئی ایسی پالیسی ہے اور نہ ہی اس طرح کی کوئی تجویز زیرغور ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ حجاب کے بارے میں وزیرہائیر ایجوکیشن کے بیان کا حکومت پنجاب کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی حکومت پنجاب نے حجاب کرنے والی طالبات کو خصوصی مراعات دینے کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔