پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 116 پوائنٹس کی کمی

147

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے دوران انڈیکس 48655 پوائنٹس سے کم ہو کر48 ہزار پانچ سو انتالیس پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو مندی کے سبب کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 116.66 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 48655.72 پوائنٹس سے کم ہوکر 48539.06 پوائنٹس پرآگیا، اسی طرح 43.46 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26242.45 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32832.11 پوائنٹس سے کم ہوکر 32763.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 20 ارب 46 کروڑ 67 لاکھ 57 ہزار 479 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 95 کھرب 93 ارب 73 کروڑ 21 لاکھ 13 ہزار 358 روپے سے کم ہوکر 95 کھرب 73 ارب 26 کروڑ 53 لاکھ 55 ہزار 879 روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز 19 کروڑ 51 لاکھ 27 ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 11 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیرکے روز 13 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو7 ارب روپے تک محدود رہی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روزمجموعی طوپر 395 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 248 میں کمی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔