نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔
نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بولٹ ابھی تک سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسی لئے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، بولٹ کی دوسرے ٹیسٹ میں دستیابی کے بارے فیصلہ میچ شروع ہونے سے قبل کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات کو ویلنگٹن میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ بولٹ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران کولہے کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔