اسٹیو جابز کا پہلا نایا ب کمپیوٹر مئی میں نیلام کیا جائے گا

153

ایپل کے بانی اسٹیو جابز کا پہلا نایاب کمپیوٹر 20 مئی کوجرمنی میں نیلام کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 1976 میں لانچ کیے جانے والے ایپل ون نامی 150 کمپیوٹرز تیار کیے گئے تھے جبکہ یہ ایپل کے مشترکہ بانی اسٹیو جابز اور اسٹیو وزنیاک نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے تھے۔ان کمپیوٹرز میں سے اب صرف دنیا بھر میں 8 کمپیوٹرز باقی بچے ہیں جو قابل استعمال ہیں۔

یہ کمپیوٹرز اس وقت صرف 420 پاونڈز میں فروخت کیے گئے تھے تاہم اب یہ 2 لاکھ 60 ہزار پاونڈز میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ نایاب کمپیوٹر کی نیلامی 20 مئی کو جرمنی میں کی جائے گی۔