عام انتخابات سے قبل فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے،عمران خان

177

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن نے کہا ہے کہ فاٹا کاخیبر پختونخوا میں انضمام ضر وری ہے، انضمام سے سب سے زیادہ فائدہ قبائلی عوام کو ہوگا۔

بدھ کو بنوں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سونامی بلین ٹری اب تک پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،منصوبہ سے 5 لاکھ لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔ ہماری حکومت سے پہلے ان جنگلات پر ٹمبر مافیا کا قبضہ تھا۔

انہوں نے کہاکہ فاٹا کے انضمام سے سب سے زیادہ فائدہ قبائلی عوام کو ہو گا۔ فاٹا کے حالات اگر بگڑ گئے تو سنبھالنا مشکل ہو گا۔ فاٹا کا انضمام ضروری ہے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں فاٹا کی آواز ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ 2018ء سے عام انتخابات میں فاٹا کو شامل کیا جائے۔