امید ہے مر دم شماری غیر متنازعہ ہوگی،بلاول بھٹو

165

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مر دم شماری پر سندھ اور بلوچستان کے تحفظات ہیں ان کو دور ہونا چاہیے امید ہے مر دم شماری متنازعہ نہیں ہوگی۔

بدھ کے روز لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں سابق سینیٹر کاظم خان مرحوم کے گھر آمد اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں سیکورٹی نہیں دے رہی اور اسی وجہ سے ملتان کا جلسہ بھی پیپلزپارٹی نے منسوخ کر دیا ہے اور لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ہمارے کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لاہور میں ہمارے ٹکٹ ہولڈر بابر بٹ بھی قتل ہوئے ہیں اور پولیس ابھی تک ان کے قاتلوں کو بھی گر فتار نہیں کر سکیں ،وزیر اعظم کو سندھ میں سیکیورٹی فراہم کریں گے اور امید رکھتے ہیں کہ پنجاب میں بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی سلوک ہو گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مر دم شماری کے حوالے سے سندھ اور بلوچستان اپنے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے وہ ان تحفظات کو دور کریں اور ہم امید کرتے ہیں مر دم شماری غیر متنازعہ ہوگی ۔