پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ سکینڈل،شاہ زیب حسن نے بیان ریکارڈ کروا دیا

110

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں کرکٹر شاہ زیب حسن پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوکراپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔

پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں شاہ زیب حسن اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ شاہ زیب حسن نے اعتراف کیا کہ ان سے پی سی بی کو آگاہ کرنے میں تاخیر ہوئی لیکن انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔شاہ زیب حسن نے کہا کہ میرے خاندان کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جن کی حفاظت اولین ترجیح تھی۔ شاہ زیب حسن سے منگل کو بھی 4 گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کو چارج شیٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

شاہ زیب حسن پی ایس ایل ٹو میں کراچی کنگز کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلے تھے۔ شاہ زیب حسن دوبارہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے روبرو پیش ہوں گے۔