انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ مزید شدت اختیار کرگئی

245
جکارتا: انڈونیشیا میں فائربریگیڈ کا عملہ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے 

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی ہوئی آگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پچھلے ہفتے جنگلوں میں سیکڑوں ایسے حصوں کی نشاندہی ہوئی جہاں آگ بھڑک رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کی آگ انڈونیشیا کے لیے ہر سال باقاعدگی سے ہونے والا درد سر بن چکا ہے۔ ملک کے 5 صوبوں، ریاؤ، جامبی، جنوبی سماٹرا، مغربی کالیمانتان اور جنوبی کالیمانتان کے جنگلات میں آگ بھڑک رہی ہے اور وہاں ہنگامی صورت حال کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق 2015ء جنگلات کی آتش زدگی کے لحاظ سے ایک انتہائی سخت اور مشکل سال تھا کیونکہ خشک موسمی اثرا ت کی وجہ سے آگ کی شدت بہت زیادہ تھی جس نے سنگاپور اور ملائیشیا تک کے علاقوں پر اپنے اثرات مرتب کیے تھے۔ پچھلے 2 سال سے موسم زیادہ غیر موافق نہیں ہے لیکن آگ کی شد ت پر قابو پانے کا مسئلہ بدستور برقرار ہے۔ انڈونیشیا کی ماحولیات کی وزیر سیٹی نوربایا باقر نے کہاہے کہ وہ صدر جوکو ویڈوڈو کی مشاورت سے وفاقی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لیے کام کریں گی اور اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا جائے گا۔