بنگلادیش، بھارت اور نیپال میں سیلاب سے 245 افراد ہلاک

237
نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام میں مون سون کے باعث آنے والے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو کشتیوں کی مدد سے نکالا جا رہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی ایشیا میں سیلاب سے 245 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارت، بنگلادیش اور نیپال میں بارش کے بعد آنے والے شدید سیلاب سے 245 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے ہیں۔ علاقے میں 3 روز سے جاری بارش کے نتیجے میں نیپال میں 110، بھارت میں 108 اور بنگلادیش میں 27 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ آسام میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے قائم کیے جانے والے کیمپوں میں 2 لاکھ انسان پناہ گزین ہیں، جب کہ صوبہ بہار میں 15 ہزار متاثرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع 7 شہروں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔