نیواڈا میں امریکا اورسعودی عرب کی چھٹی فضائی مشقیں

279
کارسن سٹی: امریکی ریاست نیواڈا میں جاری کثیر ملکی فضائی مشقوں کے دوران سعودی جنگی طیارے محو پرواز ہیں 

کارسن سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور سعودی عرب کی فضائیہ کی چھٹی غیرمعمولی فوجی مشقیں امریکی ریاست نیواڈا کے ایک صحرا میں جاری ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں عرب فضائیہ کا 70 رکنی دستہ حصہ لے رہا ہے۔ صحرائے نیواڈا میں جاری سعودی امریکی فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے اہل کاروں کو ان کے شعبے میں غیر معمولی مہارت فراہم کرنے کے لیے جدید طریقے اختیار کیے گئے ہیں۔ ایکشن میں تاخیر یا غلطی کی کوئی گنجایش نہیں۔ ہر فرد اپنے متعین اور مخصوص کام میں جتا ہے۔ جنگی جہاز ہوابازوں کے بغیر کچھ نہیں اور وہ صرف ان کے حکم سے چلتے ہیں۔ سرخ اور سبز جھنڈوں کی شراکت سے جاری ان فوجی مشقوں میں سعودی عرب کے 70 اہل کار حصہ لے رہے ہیں۔ ناصر سبیعی ان مشقوں میں شامل ماہرین میں شامل تکنیکی ماہر ہیں۔ سبیعی اور ان کے ساتھ فوجی مشقوں کے دوران کمال مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشقوں میں شامل تمام سعودی ٹیکنشن ٹایفون سسٹم پر کام کرتے ہیں۔ وہ نہ صرف خود اس سسٹم سے استفادہ کررہے ہیں، بلکہ اس شعبے میں خصوصی مہارت حال کرنے والے غیرملکی فوجیوں کو بھی اس کی رہنمائی بہم پہنچاتے ہیں۔