گیارہ لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

241
مکہ مکرمہ: عازمین حج منگل کے روز بیت اللہ کا طواف کر رہے ہیں
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ محکمے کے حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تک فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین حج کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 10 درج کی گئی ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اتنے عرصے میں آنے والے عازمین حج کی تعداد میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے اور تقریباً 2 لاکھ 28 ہزار 704 عازمین حج گزشتہ برس کی نسبت زیادہ آئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں سے آنے والے عازمین کی تعداد 10 لاکھ 84 ہزار 859 ہے جب کہ خشکی کے راستے 60 ہزار 204 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے جب کہ سمندری سفر طے کرکے 5 ہزار 947 عازمین سعودی عرب پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔