ایرانی اور سعودی وفود جلد سفارت خانوں کا دورہ کریں گے

195
تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف خبررساں ادارے ایسنا کو انٹرویو دے رہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی اور سعودی وفود کو دونوں ممالک کی جانب سے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں اور وہ موسم حج کے بعد تہران اور ریاض میں اپنے اپنے سفارت خانوں کامعاینہ کریں گے۔ انہوں نے نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا سے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی عراق میں مصالحانہ کردار کے لیے درخواست سے انکار نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب کے دورے کے بعد عراقی حکام سے بات چیت کی تھی اور اس حوالے سے بیانات کے غیردرست ہونے کا پتا چلا تھا۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے اور وہ خطے میں جاری بحرانوں کے سیاسی حل کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے۔