برطانوی وزیر اعظم ٹوکیو پہنچ گئیں‘جاپانی ہم منصب سے ملاقات

197
ٹوکیو: جاپانی وزیر اعظم شنزوآبے اپنی برطانوی ہم منصب تھریسامے کا استقبال کر رہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے 3 روزہ سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئی ہیں۔ جاپان میں وہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک کے ساتھ آزاد تجارت کو آگے بڑھائیں گی اور بریگزٹ کے حوالے سے اٹھنے والے خدشات کو دور کریں گی۔ تھریسا مے نے بدھ کے روز جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں ایک ہزار سے زائد جاپانی کمپنیاں کاروبار کر رہی ہیں اور ان میں قریب ایک لاکھ 40 ہزار برطانوی شہری ملازمت کرتے ہیں۔ جاپان کے دورے پر پہنچنے والی برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بدھ کے روز چین پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا پر مزید دباؤ ڈالے۔



انہوں نے کہا کہ بیجنگ کو پیانگ یانگ کی لاپروا اشتعال انگیزی کے جواب میں بین الاقوامی سطح پر کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔