مصر میں 3500 برسقدیم مقبرے کی دریافت

581
قاہرہ: مصر میں ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مقبرے سے حنوط شدہ لاشیں نکالی جا رہی ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری آثار قدیمہ کے محکمے کے وزیر خالد العنانی نے اعلان کیا ہے کہ دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع شہر الاقصر میں فرعونی دور کے شاہی سنار کا مقبرہ دریافت کیا گیا ہے۔ وزیر نے اس مقبرے کو ساڑھے 3ہزار برس سے زائد قدیمی قرار دیا ہے۔ الاقصر میں واقع قدیمی قبرستان میں مصری آثارقدیمہ کے ماہرین کی نگرانی میں کی جانے والی کھدائی کے دوران یہ مقبرہ تلاش کیا گیا۔ یہ قبرستان فرعونی ادوار کے اعلیٰ حکومتی اہل کاروں اور دربار سے منسلک افراد کے لیے مخصوص تھا۔الاقصر شہر میں دریافت کیے گئے مقبرے کی حالت بہت عمدہ نہیں بتائی گئی ہے۔ اس میں شاہی سنار کے مجسمے اوراس کی بیوی کی باقیات کے علاوہ کچھ لوگوں کی حنوط شدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔