فلوریڈا: طوفان کے بعد امدادی کاموں میں مسلمان تنظیم کا نمایاں کردار

349

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) جب سمندری طوفان ’ارما‘ فلوریڈا ساحل سے ٹکرایا، اس وقت اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (آئی سی این اے) نے متاثرین کی مدد کے لیے ایک محفوظ جگہ قائم کی۔ سمندری طوفان کے گزرنے کے بعد ادارے نے ریاست فلوریڈا کے شہر نیپلز کے سیلابی ریلے کی زد میں آکر تباہ ہونے والے گھروں کے مکینوں کو مدد فراہم کی، جب کہ کوپر سٹی میں اکھڑنے والے درختوں کو ہٹانے کے کام میں مدد دی۔ عبد الرؤف خان پاکستانی نژاد امریکی اور ادارے کے امریکا کے لیے امداد سے متعلق معاون انتظامی سربراہ ہیں، جن کا ادارہ قدرتی آفت کے وقت امداد اور سماجی خدمات انجام دیتا ہے۔خان سمندری طوفان کی تباہ کاری کے بعد ہونے والے امدادی کام میں پیش پیش رہے۔ خان نے رفاعی ادارے کے مقاصد کو دو طرح کا قرار دیا۔ ایک ہمسایوں کی مدد کا جذبہ اور دوسرا اپنے 3 بچوں کو خدمت کی عادت ڈالنا۔ ’ہاروی‘ ہو یا ’ارما‘ سمندری طوفانوں کے دوران ’مسلم رلیف‘ کے کارکنان باہر نکلتے ہیں، جن میں سے بہت سوں کا تعلق ٹیکساس سے ہے، جب کہ خالص مذہبی جذبے کے ساتھ وہ دوسروں کے لیے ایک مثال بنتے ہیں۔ ’اکنا‘ ہر ایک کی مدد کرتا ہے، جس دوران کئی احباب ان کے کام سے متاثر ہوتے ہیں۔