عراق میں بم دھماکے‘ 6 ہلاک‘35زخمی

208
بغداد: عراقی شہر تکریت کے قریب حاجی کیمپ نامی علاقے میں بم دھماکے کا نشانہ بننے والا ریستوران تباہ ہوگیا ہے‘ زخمی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں ہونے والے ایک تازہ بم دھماکے میں کم از کم 4افراد ہلاک اور 27زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکا صوبہ صلاح الدین کے صدر مقام تکریت سے 18کلومیٹر کی مسافت پر واقع علاقے حاجی کیمپ میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق بم دھماکا ایک ریستوران میں ہوا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ دوسری جانب بغداد میں 2 نصب شدہ بموں کے دھماکوں کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے عوامی مقامات پر کیے گئے، اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں حکومتی جنگجو بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یہ بم دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں، جب حکومتی فوج امریکی اتحاد اور غیر ملکی ملیشیاؤں کی مدد سے مغربی صوبے انبار میں داعش کے خلاف کارروائی کرر ہی ہے۔