بلغراد (انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا میں 1999ء میں نیٹو کی بمباری کے سبب طبی حوالے سے ہونے والے مضر اثرات کا اندازہ لگایا جائے گا۔ حکومتی بیان کے مطابق طبی تحقیقات کے لیے علیحدہ محکمہ قائم کیا جائے گا۔ صدر الیگزینڈر نے اس سلسلے میں 100 سے زائد محققین کو اجازت دے دی ہے۔ نیٹو کے طیاروں کی طرف سے 1999ء کی بلقان جنگ کے دوران سربیا پر بمباری سے شہریوں کی بڑی تعداد سرطان میں مبتلا ہو گئی تھی۔