یمنی فوج کی کارروائی میں القاعدہ کے 2کمانڈر مارے گئے

372

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب اتحادی فوج کی حمایت یافتہ یمنی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے ابین میں القاعدہ کے خلاف آپریشن میں تنظیم کے 2 مقامی کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی فوج کا منگل کے روز کہنا تھا کہ گزشتہ روز الوضیع ضلع کے نواحی علاقے آل شمیل میں ایک ویران اور کچے مکان سے القاعدہ کے مقامی امیر کمانڈر الخضر علی باصریع المعروف ابو العباس کی لاش ملی ہے۔ اسی طرح ابین صوبے کے لودر ضلع میں حضن کے مقام پر فوج نے القاعدہ کے مقامی امیرمحمد صالح العوسجی کو اس کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران ہلاک کیا ہے۔ فوج نے کمانڈر کی ایک گھر میں موجودگی کی اطلاع پر اس مکان کا گھیراؤ کیا، جس کے بعد مکان میں موجود عناصر اور فوج میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔